پابندی کے باوجود چین میں آئی فون کی فروخت جاری

شہری نے آئی فون چھیننے کی وجہ بتا دی

بیجنگ: امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کوال کوم اورایپل کے درمیان پیٹنٹ کے تنازع پر چین کی عدالت کی طرف سے آئی فون کی فروخت پر عائد پابندی  کے باوجود چین میں آئی فون کی فروخت جاری ہے۔

چین کے ایپل اسٹوز پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک عدالت کا کوئی آرڈر موصول نہیں ہوا اور ایپل کی تمام مصنوعات مارکیٹ میں موجود ہیں اور فروخت ہو رہی ہیں۔

ہواوے کمپنی کے چیف فنانشل افسر کی کینیڈا میں گرفتاری کے باعث چین میں ایپل کمپنی اس وقت قوم پرستی سے بھرپور جذبات کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ چین کی عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ فوژوانٹرمیڈیٹ پیپلز پارٹ کوال کوم کی درخواست پر فوری طور پر آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 8 ، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس کی فروخت روکتی ہے۔


متعلقہ خبریں