فیس بک کے مرکزی دفتر میں بم کی اطلاع، سرچ آپریشن مکمل

فوٹو: سی این این


کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے مرکزی کیمپس کی عمارت بم کی اطلاع پر خالی کرا لی گئی، پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع پر فیس بک کی کئی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا، تحقیقاتی ایجنسیوں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر آغاز کیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سین میٹیو بم اسکواڈ نے مینلو پارک میں موجود فیس بک کے دفتر میں فوری سرچ آپریشن کا آغازکیا۔

مینلو پارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کی اطلاع ملنے پر فوری تحقیقات کا آغاز کیا۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرکزی کیمپس کی کئی عمارتوں کو خالی کرایا۔

مینلو پارک پولیس کا کہنا ہے کہ فیس بک کی عمارتوں سے ابھی تک کوئی مشتبہ ڈیوائس یا پیکٹ نہیں ملا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں موجود کرائم اسٹاپر یونٹ کو فیس بک کی عمارت میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد مینلو پارک کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں