ثنا میر کی شاندار لیگ بریک پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار



دبئی: ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ثنا میر کی شاندار لیگ بریک کو پلے آف دی ٹورنامنٹ قرار دے دیا گیا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی) نے یہ فیصلہ شائقین کی ووٹنگ کے ذریعے کیا ہے۔

ثنا میر نے آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان لارا ڈیلانی کو شاندار لیگ بریک پر کلین بولڈ کیا تھا، کرکٹ شائقین نے ووٹنگ کے ذریعے ثنا کی اس گیند کو ایونٹ کی بہترین لیگ بریک قرار دیا۔

لارا ڈیلانی نے بھی ثنا کو ٹویٹ کے ذریعے مبارک باد دی۔

آئرش کرکٹر لارا نے اپنے ٹویٹ میں مذاحیہ انداز میں کہا کہ اتنی بری گیند بھی نہیں تھی، جواب میں ثنا میر نے بھی لارا کی تعریف کی۔

آئی سی سی نے بھی اپنے ٹویٹر پیج پر ثنا میر کی ویڈیو شئیر کی اور ان کو مبارک باد پیش کی۔

ثنا نے ان کے حق میں ووٹ دینے پر تمام مداحوں، اہل خانہ اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی لیگ اسپنر ثنا میر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں 663 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں