تھریسامےکو اپنی ہی پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا

تھریسامےکو اپنی ہی پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو اپنی ہی پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور 48 وزرا نے خط لکھ کرعدم اعتمادی کا اظہار کیا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی میں تھریسامے کے مخالفین تحریک عدم اعتماد کے لیے پیشرفت میں کامیاب ہو گئے ہیں اورپارٹی کے سینئیر رہنما گراہم براڈی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنےکے لیے مطلوبہ 15 فیصد اراکین متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 75 کنزرویٹو رہنماوں نے تھریسا مے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ قوم کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، ایسا وقت نہیں ہے کہ ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں ہم اس وقت بے یقینی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

تھریسامے نے کہا عوام چاہتے ہیں کہ ہم بریگزیٹ ڈیل کے ساتھ چلیں اور ہمارے لیے ضروری ہے کہ ریفرنڈم کے فیصلے کو پورا کریں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کی ہمیشہ خدمت کی اور ہمیشہ قومی مفاد کے لیے فیصلے کیے ہیں۔  انہوں عزم کا اظہار کیا کہ جو کچھ میرے پاس ہے سب سے عدم اعتماد تحریک کا مقابلہ کروں گی۔

تھریسامے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنزریوٹو پارٹی کو جدید طرز اپنانے کی ضرورت ہے جو ملک کے لیے کام کر سکے۔


متعلقہ خبریں