صدر عارف علوی کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات

فوٹو: فائل


ریاض: صدر پاکستان عارف علوی نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت کی گئی۔

سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے صدر عارف علوی گزشتہ روز دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

صدر علوی نے گزشتہ روز مسجد نبوی میں نماز ادا کی اور دعائیں مانگی۔ اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر اور دیگر حکومتی عہدیدار ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صدر عارف علوی شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں