رواں برس پاکستان میں بشریٰ عمران گوگل سرچ میں سرفہرست

اسلام آباد: گوگل نے 2018 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش (سرچ) کی جانےوالے شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔

لسٹ میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری عمران کا نام سہر فہرست ہے جبکہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا گوگل فہرست میں چوتھا نمبر ہے تاہم دونوں خواتین پاکستان میں گوگل پر 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی ہیں۔

اسی طرح فہرست میں برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگن مارکل دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان گلوکارہ میشا شفیع کا نام ہے۔

اس کے علاوہ معروف ہالی ووڈ اداکار سلویسٹراسٹیلن فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے، ماہرمعاشیات عاطف میاں، پاکستانی ڈرامہ آرٹسٹ اقرا عزیز اور حنیف عباسیبھی فہرست میں شامل ہیں۔

اسی طرح  بھارتی اداکارہ سنی لیون پاکستان میں گوگل پر تلا شکی جانے والی ٹاپ ڈین شخصیات میں دسویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز