پاکستان اب امریکہ کا اتحادی نہیں ہے، عامر ضیا

کسی کو این آر او نہیں ملے گا، افتخار درانی

  • میری پیٹشن کا ایک لفظ بھی نہیں بدلا گیا، زلفی بخاری
  • پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں تو وہاں قانون سازی کرنا ہوگی،اویس توحید 
  • تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اطمینان کا ووٹ ان کی پارٹی کے اندر ہے،لارڈ نظیراحمد 

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔ آصف علی زرداری پر کیسز ن لیگ حکومت نے بنائے۔

قائد حزب اختلاف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے خلاف کیس تو2017 میں بنا تھا۔ اس وقت تحریک انصاف حکومت میں ہی نہیں تھی۔ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا کیس بھی ہماری حکومت سے پہلے کا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو عمران خان ے کہا وہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معاہدہ کرنے کے بعد کیا لے کر آئے تھے۔ ہماری حکومت کی نیت انسداد بدعنوانی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ گرفتاریوں اور کیسز کے حوالے سے نیب کے چئیرمین سے پوچھیں کیونکہ سارے کیس ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں۔ ساری بھرتیاں ان کے دور کی ہیں۔ کسی کی گرفتاری ہمارے اختیار میں نہیں۔

میری پیٹشن کا ایک لفظ بھی نہیں بدلا گیا، زلفی بخاری

پروگرام میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے کہا کہ میرے کون سے کیس ہیں۔ آج جو فیصلہ آیا وہ جانے مانے وکلا کی جانب سے آیا ہے اور انہوں نے میری پیٹشن کا ایک لفظ بھی نہیں بدلا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نام ای سی ایل میں ڈالنا غلط ہے۔ احسن اقبال نے ن لگ کے سیاسی دباؤ میں میرا نام ای سی ایل میں ڈالا۔ مجھے صرف نشانہ بنایا گیا۔

مراد سعید کا بیان

تجزیہ نگار اویس توحید نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں تو وہاں قانون سازی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نیب کے خلاف خفیہ اتحاد بنارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا فلور قانون سازی کے لیے ہوتا ہے وہاں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو حکومت کی طرح کام کرنا ہوگا جبکہ اپوزیشن کو اپوزیشن کی طرح کام کرنا ہوگا۔ اس وقت مسائل کے حل کی جانب جانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا معاملہ زیر بحث ہونا چاہیئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ آج بھی وہاں ایک دوسرے پر الزام تراشی ہوتی رہی۔

پاکستان اب امریکہ کا اتحادی نہیں ہے، عامر ضیا

پروگرام میں موجود چیف ایڈیٹر ہم نیوز اور تجزیہ نگارعامر ضیا نے کہا کہ پاکستان اب امریکہ کا ہدف ہے کیونکہ پاکستان اب امریکہ کا اتحادی نہیں ہے۔ پاکستان اس وقت معاشی صورتحال سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا کچھ ہورہا ہے اور صرف مسلمانوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ تمام اقلیتوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ روا رکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میںڈالنے کے معاملے پر پاکستان نے امریکہ کو اچھا جواب دیا ہے۔ اس وقت امریکہ کے بھارت سے بہت گہرے تعلقات ہوچکے ہیں۔ اس وقت امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں مذہبی گروپوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور پاکستان کا مثبت امیج سامنے نہیں آپاتا۔

تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اطمینان کا ووٹ ان کی پارٹی کے اندر ہے،لارڈ نظیراحمد 

پروگرام میں موجود صحافی لارڈ نظیراحمد نے کہا کہ تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اطمینان کا ووٹ ان کی پارٹی کے اندر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  تھریسامے اگر ہار بھی جاتی ہیں تو بھی ان کی پارٹی میں کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اطمینان کا ووٹ ان کی پارٹی کے اندر ہے۔


متعلقہ خبریں