آئندہ 12 سالوں میں گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، رپورٹ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنے والے بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کا کہنا ہے کہ سال 2050 تک گلوبل وارمنگ کو ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے کے لیے ہمیں عالمی سطح پر ایندھن سے بنائی جانے والی بجلی میں سے کوئلے کی مقدار کو کم کر کے صفر تک لانا ہوگا۔

آئی پی سی سی کی جانب سے جاری ایک اعشاریہ پانچ ڈگری تک گلوبل وارمنگ کے صنعتوں اور گرین ہاؤس پر اثرات پر خصوصی رپورٹ شائع کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی بیانیے کو مضبوط کرنا ہے اور اس ضمن میں پائیدار پیشرفت سے متعلق کام کرنا ہے۔

رپورٹ کا مقصد غربت کی سطح کو کم کرنےاور 2050 تک صنعتوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کر کے 90 سے 75 فیصد کے درمیان لانے کے عالمی ردعمل کو سپورٹ کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم کاربن انرجی جیسی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور 2015 کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ توانائی کے ذرائع سامنے لانے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں