بھارت آئی ایم ڈی بی استعمال کرنے والاسب سے بڑا ملک بن سکتا ہے

فوٹو: فائل


ممبئی: ایک رپورٹ کے مطابق فلمیں دیکھنے کا شوق اورسستے انٹرنیٹ پیکجز بھارت کو اگلے پانچ سالوں میں آئی ایم ڈی بی استعمال کرنے والی سب سے بڑی مارکیٹ کا درجہ دلا دیں گے۔

آئی ایم ڈی بی فلموں اور ڈراموں سے متعلق آئن لائن پلیٹ فارم ہے، آئی ایم ڈی بی کے بانی کرنل نیدھم نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت اس وقت یہ سائٹ استعمال کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

ممبئی میں پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  آئی ایم ڈی بی کے بانی نے کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے موسیقی، فلم اور ٹی وی بھارتی کلچر کا حصہ ہے اور یہی سب آئی ایم ڈی بی کی سمت ہے۔

انہوں نے 2018 میں بھارت کی ٹاپ دس کامیاب فلموں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے بھارت دنیا بھر میں فلموں کی تیاری کے حوالے سے بڑی مارکیٹ تصور کی جاتی ہے جہاں ہر سال مختلف زبانوں میں ایک ہزار سے زائد فلمیں بنائی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں