مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات، پرسنل سیکرٹری گرفتار

مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے ان کے پرسنل سیکریٹری احمد شاہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احمد شاہ مولانا کے قتل کے بعد سے لاپتہ تھے، ان کو سمیع الحق کے لواحقین کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی رات کو بحریہ ٹاؤن سفاری ون میں واقع ان کے گھر میں چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

ان کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ حملہ آور پہلے بھی مولانا سے ملنے آتے رہے ہیں، قاتل جاننے والے لگتے ہیں، پولیس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔

سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی عباس احسن نے 6 نومبر کو مولانا سمیع الحق کے قتل سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی تھی۔


متعلقہ خبریں