ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا،ترجمان ایس ایس جی سی

ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا،ترجمان ایس ایس جی سی | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان شہباز اسلم نے کہا ہے کہ کمپنی کے ایم ڈیز کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔

جمعے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں شہباز اسلم نے کہا ہے کہ سی این جی کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے، سردیوں میں طلب اور رسد کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، مسائل حل ہونے پرسی این جی کھول دی جائے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان نے کہا ہے کہ گیس مسائل کا ہمیں سامنا کرنا ہوتا ہے، ہم غیر معینہ مدت تک گیس کی بندش کے خلاف تھے۔ انہوں نے کہا کہ گیس سپلائی کا مسئلہ کچھ دنوں میں حل ہو گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گیس بحران پرگیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کے خلاف فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا اور 72 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

وزیرِاعظم کو بتایا گیا تھا کہ گیس کے حالیہ بحران کی ذمہ داری سوئی نادرن  ایس این جی پی ایل اور سوئی سدرن گیس ایس ایس جی سی پرعائد ہوتی ہے۔

سربراہ مملکت نے ہدایت کی تھی کہ گیس کی طلب و رسد اورصارفین کو گیس کی فراہمی کے لیےمنصوبہ بندی کو مزید مربوط کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


متعلقہ خبریں