پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 554 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رہی اور 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر مجموعی طور پر 554 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد کاروبار حصص میں تیزی رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 169 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں مارکیٹ کا آغاز 38 ہزار گیارہ پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان کے باعث حصص کے کاروبار میں تیزی آئی اور سرمایہ کاروں نے بھی کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

گزشتہ کئی روز سے 100 انڈیکس میں شدید مندی کے باعث کاروبار حصص شدید متاثر رہا جس کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں