وزیراعظم کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


پشاور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور میں ہیں جہاں انہوں نے گورنر شاہ فرمان اور دیگر وزار سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیر اعظم سے گورنر خیبرپختونخوا(کے پی) شاہ فرمان نے بھی ملاقات کی اور صوبے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عمران خان نے بے گھر افراد کے لیے بنائے گئے شیلٹر ہاوس کا افتتاح بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے حکم دیا تھا کہ بس اسٹینڈ سے ملحقہ علاقوں شیلٹر قائم کیے جائیں۔

پشاور میں قائم شیلٹر ہوم میں لوگوں کو کھانا اور مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے خواتین اور معذور افراد کیلئے الگ الگ رہائش کا انتظام بھی کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ پانچ سال کی پلاننگ تقریب کا انعقاد کیا ہے اور وزیراعظم اس میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم پنجاب اور وفاقی وزرا کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے تمام وزار کی سو روز کارکردگی کا جائزہ لیا، محکموں میں بچت اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق دریافت کیا تھا۔


متعلقہ خبریں