غیر ملکی شہری سے تین کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: کراچی ایئر پورٹ پر کسٹم حکام  نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہری سے تین کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی۔

کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پاکستان پہنچے والی کینیا کے شہری سے ڈیڑھ کلو کوکین برآمد ہوئی۔ غیر ملکی شہری امارات ائر لائن ای کے 606 کے ذریعے کینیا سے براستہ دبئی گزشتہ شب کراچی پہنچا تھا۔

ملزم سے برآمد ہونے والی کوکین کی بین  الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تین کروڑ روپے ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ملزم جیفری مائیکل کو کینیا سے کراچی پہنچا تھا۔ ایئر پورٹ سے باہر آتے ہوئے شک کی بنیاد پر اسے روکا اور دوبارہ اسکیننگ مشین سے گزارا گیا تو ملزم کے بیگ میں منشیات کی نشاندہی ہوئی۔

ملزم نے اپنے کپڑوں کے بیگ کے نچلے حصے میں کوکین کو چھپایا ہوا تھا اور اوپر سے کپڑا سلائی کر دیا گیا تھا۔ کسٹم حکام نے ملزم کے بیگ میں بنائے گئے خفیہ خانے کو پھاڑ کر ڈیڑھ کلو کوکین برآمد کر لی۔

کسٹم حکام کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں