ن لیگ اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گر پڑی ہے، فیاض الحسن چوہان


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر پر ن لیگ کا منافقانہ رویہ سامنے آیا ہے، وفاق اور سینیٹ میں پروڈکشن آرڈر کا قانون موجود ہے لیکن پنجاب اسمبلی میں نہیں ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دس بار قانون اسمبلی لایا گیا ن لیگ نے پروڈکشن آرڈر قانون پاس نہیں ہونے دیا، ن لیگ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں خود ہی گر پڑی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی حکومت نے کام شروع کر دیا ہے، جس کا بائیکاٹ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دن سے خواجہ برادران چیخ رہے ہیں ناشتہ میں انڈے آمیلٹ نہیں مل رہا، یہ لوگ سالگرہ منانے یا شالیمار باغ میں نہیں آئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نیب نے لوٹ مار میں پکڑا ہے لوٹ مار بھی بے حساب ہے موٹر سائیکل سے گاڑی پر آئے، ناشتے میں قورمہ نہاری اور چنے چھولے مانگے جا رہے ہیں، جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت سے سزا بھی بھگتیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  نیب قانون کے مطابق کام کررہی ہے جس وقت ریفرنس دائر ہونے پر گرفتار کرنا ضروری ہے، حمزہ شہبازکا ضروری سمجھیں گے تو گرفتار کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قیصر امین بٹ نے بتایا ہے کہ اہم سرغنہ اور فرنٹ مین  ندیم ضیا نہیں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول سن لیں یہ بلاول ہاؤس نہیں مرضی سے گھومیں کھائیں اور پئیں گے، یہ اکیسویں صدی کی ریاست ہے یہاں پر سپریم کورٹ سے سارے ادارے عمران خان یا فیاض لاحسن چوہان کو بھی طلب کریں گےتوپیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ نیب کی ایجاد نہیں ہے ہر معاشرے و قانون میں موجود ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یا سردارعثمان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چئیرمین پر جوفیصلہ کریں گے وہی ہوگا۔

پی پی 168 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت پر ان کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ کیا ہے جو مستقبل میں نئے انقلاب کی نوید ہے۔


متعلقہ خبریں