سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار کی سطح عبور کرگئی

ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے سات سو روپے اضافہ ہوا

سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار کی سطح عبور کرگئی ہے۔ ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے سات سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سندھ  کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے اضافے کے بعد64 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح  دس گرام سونے کی قیمت میں تین سو 47 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد  ملک بھر میں دس گرام سونے کی قدر56 ہزار سات سو 56 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت سات سو54 روپے 47 پیسے رہی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر چار ڈالر کم ہوئی ہونے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت بارہ سو 39 ڈالر ہو گئی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ میں تین مرتبہ سونے کی قیمیتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 62 ہزار900 روپے سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کےبعد 53927 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

دو ہفتے قبل سونےکی قیمت میں 150 روپے کمی کے بعد سونا 64 ہزار 200 روپے کی سطح پرآگیا تھا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 5،5042 ہوگئی تھی۔۔


متعلقہ خبریں