سندھ: فیسوں میں اضافے پر 16 اسکول سیل

منی لانڈرنگ: ایم کیو ایم قائدین کے خلاف اہم پیش رفت | urduhumnews.wpengine.com

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالتی حکم پر فیسوں میں اضافے پر 16 اسکولوں کوسیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کو سیل کردیا جبکہ متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کے دوران اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا جبکہ سیل کیے گئے اسکولوں میں سٹی اسکول، بے ویواکیڈمی، بیکن ہاؤس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر اور سولائزیشن اسکول شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیکن ہاؤس اورسٹی اسکول کی متعدد شاخوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو حکم دیا تھا کہ فیس میں 20 فیصد کمی کی جائے جبکہ فیس میں سالانہ صرف پانچ فیصد اضافے کا اختیار ہوگا اور آٹھ فیصد تک اضافے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت لازم ہوگی۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ تمام اسکولز گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس واپس یا دو ماہ میں ایڈجسٹ کریں۔

عدالت نے21 بڑے اسکولوں کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولزکوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔


متعلقہ خبریں