تربت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 اہلکار شہید

۔—فائل فوٹو۔


تربت: بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ واقعہ تربت کے علاقے بلیدہ میں پیش آیا جس کے دوران چار دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کرک کے رہائشی نائب صوبیدار گل شہادت، لکی مروت کے نائیک لعل خان، لودھراں کے نائیک سجاد، کرک کے سپاہی انور، تونسہ شریف کے نائیک نواز اور سیالکوٹ کے سپاہی سجاد شامل ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں