بالائی علاقوں میں صبح کے وقت کہر پڑنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ملک کے  بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند کا پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں