اسلام آباد نیو ائیرپورٹ انتظامیہ نےمسافروں کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

ائیرپورٹ چارجز

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: حال ہی میں تعمیر کیے گئے اسلام آباد نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ایک ہی قطار میں کھڑے ہوکر ایمیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ایف آئی اے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ  کاؤنٹر تک پہنچنے کیلئے ایک ہی کی قطار میں کھڑے ہو کر چیکنگ کیلئے اپنی باری کا انتظار کیا جائے۔

انتظامیہ کی جانب سے نئے حکمنامے سے قبل کاؤنٹر تک رسائی کیلئے الگ الگ قطاریں بنائی جاتیں تھیں۔

ایف آئی اے کے نئے حکمنامے کے بعد ایمیگریشن کاؤنٹر پر لمبی قطار نظر آرہی ہیں اور مسافروں کو گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق لندن جانے والی پرواز پی کے 785 اور کابل جانے والی پرواز پی کے 249 کے مسافر مشکلات کا شکار ہیں ۔

مزید براں مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائی 346 اور جدہ کی پرواز پی کے 741 کے مسافر بھی بے حال ہیں۔


متعلقہ خبریں