اے پی ایس کے شہدا کو نہیں بھولے،آرمی چیف

وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے، سربراہ پاک فضائیہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو نہیں بھولے۔ ملک کو امن واستحکام کی منرل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم متحد ہیں اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اے پی ایس کے شہدا کے والدین کو سلام پیش کیا۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ قوم نے تمام  چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹںے کے لیے  بھاری قیمت ادا کی ہے۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

پاک فضا ئیہ کا ہر فرد اے پی ایس شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، مجاہد انور خان

دوسری جانب سانحہ اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اے پی ایس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضا ئیہ کا ہر فرد شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

ترجما ن پا ک فضا ئیہ کے مطابق ائیر چیف نے وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا-


متعلقہ خبریں