مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم نے شہباز شریف کے الزامات مسترد کر دیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے اور  اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

Kashmiris must be allowed to decide their future. https://t.co/Y91PUVckh8

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2018

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

Strongly condemn killing of innocent Kashmiri civilians in Pulwama IOK by Indian security forces. Only dialogue & not violence & killings will resolve this conflict. We will raise issue of India’s human rights violations in IOK & demand UNSC fulfil its J&K plebiscite commitment

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2018

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذاکرات ہی تنازع کا حل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کشمیرمیں  حق خوارادیت کا وعدہ پورا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلے کشمیر کا حل قتل وغارت اور تشدد نہیں بلکہ بات چیت ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔


متعلقہ خبریں