ہاکی ورلڈ کپ کا تاج  پہلی بار بیلجئیم کے نام


ایمسٹرڈیم: ہاکی ورلڈ کپ کا تاج  پہلی بار بیلجئیم کے نام ہوگیا۔ فاتح ٹیم نے نیدر لینڈ کو  تین  دو سے شکست دے کر ہاکی کی نئی عالمی چیمپئن بن گئی۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ مقررہ وقت تک برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹس پر بھی میچ  برابر رہنے کے بعد فیصلہ سڈن ڈیتھ پر ہوا۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو ہرا کربیجلیئم نے تاریخ میں پہلی بارہاکی  ورلڈکپ جیتا ہے تاہم ٹائٹل جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پورے میچ میں مقابلہ بہت دلچسپ رہا کیونکہ کوئی بھی ٹیم میچ کے مقررہ وقت تک گول نہیں کرسکی، جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹس میں بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ دو دو سے برابر رہا۔

آخری شوٹ آؤٹ پر بیلجیئم نے گول کیا مگر تھرڈ ایمپائر نے گول کو رد کر دیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر بھی فیصلہ نہ ہونے کے بعد میچ سڈن ڈیتھ مرحلے میں پہنچ گیا۔ جہاں بیلجیئم نے گول کرکے میچ تین دو سے جیت لیا۔


متعلقہ خبریں