شہدائے اے پی ایس کے ترانے کا سلوگن ٹوئیٹر پر ٹرینڈ


اسلام آباد: شہدائے اے پی ایس پشاور کی چوتھی برسی پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ترانہ اور سلوگن ”ہمیں آگے جانا ہے” ٹوئیٹر پرٹرینڈ بن گیا۔

16 دسمبر 2014 ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب دہشت گردوں کے حملے میں ایک 132 طلبا سمیت ایک سو 159 افراد شہید ہوئے تھے۔ آج اس واقعہ کو چار برس گزر چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے ہر برس کی طرح اس برس بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیا نغمہ “ہمیں آگے ہی جانا ہے” ٹوئیٹرپر ٹرینڈ بن کر گونج رہا ہے.

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہمیں متحد ہوکر ہی  آگے جانا ہے۔


اسی طرح ایشا نامی ٹوئیٹر صارف نے لکھا ہے کہ  قوم اے پی ایس شہدا کو کبھی نہیں بھولے گی جن کی قربانی سے متحد ہو کر ہم نے دہشت گردی ختم کی۔


ایک صارف آصف خان نے لکھا ہے کہ دہشت گرد اس قوم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے جو متحد ہو۔


ماہین نے لکھا سانحے کی سب سے کم عمر شہید خولہ استاد بننے کی خواہشمند تھی۔


عاصمہ خان نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے لکھا ننھے ستاروں کی روشنی آخر تک جہان کو منور کرتی رہے گی ۔


ایک صارف عثمان خان نے شہدا کے صدقے علم کی روشنی پھیلانے اور امن و امان قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔


ٹوئیٹر پر اے پی ایس شہدا اور اے پی ایس پشاور کا ٹرینڈ بھی چلتا رہا۔


متعلقہ خبریں