مڈٹرم الیکشن میں پی ٹی آئی زیادہ نشستیں جیتے گی،حماد اظہر

ہم پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالیں گے، حماد اظہر

لاہور: وفاقی وزیر برائے مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ 20 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا ہے جلد کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا کہ ٹیکس گوشواروں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر مڈٹرم الیکشن ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے محصولات کے پیچیدہ نظام میں تبدیلی اور مینو فیکچرنگ سے غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ٹیکس ریٹرن اور قوانین اردو میں ہوں گے، ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی بنائیں گے اور یہ ہراساں کرنے والی تنظیم نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی ٹیکس فائلنگ گزر گئی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد زائد ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 35 ہزار نان فائلرز کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں اور 20ہزار کے خلاف کارروائی کی تیاری کر لی ہے۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ سے غیر ضروری ٹیکس ختم کرنے اور محصولات قوانین میں ترامیم کا عندیہ بھی دیا۔

وفاقی وزیرمملکت حماد اظہرنے کہا کہ ایک سال میں 190 ارب کے موبائل فروخت ہوئے ہیں جن میں سے 110 ارب کے فونز اسمگل کئے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں