ڈپارٹمنٹل ٹیموں کی چھٹی، پی سی بی ریجنل ٹیمیں متعارف کرانے کو تیار

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بی سی بی نے ریجنل ٹیموں پر مشتمل نیا فرسٹ کلاس نظام متعارف کرانے کی تیاری کر لی، کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے وزیر اعظم کی خواہش پر ماسٹر پلان تیار کیا۔

ہارون رشید کے پلان کو حتمی منظوری منگل کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کے بعد دی جائے گی۔

نئے پلان کے مطابق ہر ریجن کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب پی ایس ایل فرنچائزوں کی طرز پر ہو گا، 2019 میں آٹھ ریجنل ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلیں گی۔

2019 کے ایونٹ میں کوئی بھی ڈپارٹمنٹل ٹیم ایکشن میں نظر نہیں آئے گی، دوسری جانب نچلے ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں ختم ہونے کا ساتھ کھلاڑیوں اور مینیجمنٹ کا مستقبل تاریک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ چیمپئن شپ ہے جو پاکستان کی علاقائی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جاتی ہے۔

ٹیموں میں پی آئی اے، پاکستان ریلویز، نیشنل بینک، حبیب بینک، سوئی نادرن پائپ لائن گیس، زرعی ترقیاتی بینک، خان ریسرچ لیبارٹریز اور دیگر ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں