پاکستان کا دبئی میں افغان امن مذاکرات کا خیرمقدم

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے دبئی میں ہونے والے افغان امن مذاکرات کا خیرمقدم کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ داکٹر محمد فیصل نے کہا کہ افغان امن مذاکرات آج متحدہ عرب امارات میں ہو رہے ہیں اور پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری اور دیگر فریقین کی طرح افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ مذاکرات افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ کریں گے۔

داکٹر محمد فیصل نے خواہش ظاہر کی کہ مذاکرات خطے میں امن لانے کا باعث بنیں گے۔

طالبان اور امریکی حکام متحدہ عرب امارات میں آج سے تین روزہ مذاکرات شروع کریں گے۔

مخطلف میڈیا ریپورٹس کے مطابق مذاکرات میں پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمایندے بھی شرکت کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں امریکی خصوصی نمایندے زلمےخلیل زاد نے وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات سے بھی ملاقات کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی افغانستان میں امن کے لیے زلمےخلیل زاد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد کریں گے جبکہ طالبان وفد میں قطر آفس کے نمائندے شریک ہوں گے۔


متعلقہ خبریں