بھاری فیسوں پر ایف آئی اے کی کارروائی، نجی اسکول مالکان نے گھٹنے ٹیک دیے

فوٹو: فائل


لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی طرف سے فرانزک آڈٹ شروع ہوتے ہی نجی اسکولوں کے مالکان نے گھٹنے ٹیک دیے۔

ہم نیوز کے مطابق بیکن ہاؤس، ایل جی ایس روٹس، رسیورسز اکیڈمی اور ایڈن لاکاس سمیت تمام اسکولوں نے 20 فیصد فیسیں کم کرنے پررضامندی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی اسکولوں کے مالکان نے ایف آئی اے کو فیسیں کم کرنے کیلئے تحریری  طور پر آگاہ کر دیا ہے،  کچھ اسکولوں کی انتظامیہ نے والدین کو فیسیں کم کرنے کا لیٹر بھی گھروں کو بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسکولوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔

سپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا جبکہ جب کہ سالانہ صرف 5 فیصد اضافے کا اختیار ہوگا۔ آٹھ فیصد تک اضافے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت لازم قراردے دی گئی تھی۔

عدالت نے حکم دیا تھا کہ تمام اسکولز گرمیوں کی چھٹیوں کی آدھی فیس واپس یا دو ماہ میں ایڈجسٹ کریں۔عدالت نے21 بڑے اسکولوں کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولوں کوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔


متعلقہ خبریں