غیر رجسٹرڈ موبائل بند ہوں گے یا ریگولرائز؟



اسلام آباد: پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد15 کروڑ  سے زائد ہے لیکن حکام رجسٹرڈ اور اسمگلڈ شدہ موبائل فونز کی  صحیح تعداد سے لا علم ہیں تاہم  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چور ی اور اسمگلڈ شدہ فون کی نشاندہی کے لئے ایک سسٹم تیار کیا ہے۔

چوری شدہ اور اسمگلڈ موبائلز کے حوالے سے ادارے کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سروسز محمد طالب ڈوگر نے بتایا کہ صارفین کو چاہیے فون خریدنے سے پہلے آئی ای ایم آئی نمبرز 8484 پر بھییجیں اگر پی ٹی اے کا تصدیقی پیغام آئے تو خریدیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو موبائل نیٹ ورک پر موجود تھے پی ٹی اے نے ان سب کو رجسٹرڈ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر پی ٹی اے نے بتایا کہ یکم دسمبر کے بعد ادارے نے تین کیٹیگریز بنائی ہیں۔

محمد طالب ڈوگر نے کا کہنا تھا ایک کیٹیگری میں ایسے موبائل کو درج کیا گیا جو پہلے سے رجسٹرڈ تھے دوسری کیٹگری میں ایسے موبائل فون کو رکھا ہے جن کو ہم نے یکم دسمبر کو رجسڑڈ کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ تیسری کیٹیگری میں چوری شدہ فونز کا ڈیٹا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ سسٹم سے پہلے چوری شدہ موبائل کو دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر سے استعمال کیا جاسکتا تھا جو کہ بہت خطرناک تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم سے ڈوپلیکیٹ آئی ایم ای آئی نمبر استعمال نہیں ہوسکے گا۔ پی ٹی آے کا جدید سسٹم 15 دن بعد ہمیں ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی کی معلومات فراہم کر دے گا ہم صارف کو مطلع کردیں گے کہ موبائل رجسٹرڈ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں