پی آئی اے کا مالی بحران، ملازمین تنخواہوں سے محروم


لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ 17 روز گزرنے کے باوجود انتظامیہ پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کر سکی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ نئی انتظامیہ آنے کے باوجود مالی بحران پر قابو نہ پایا جاسکا اور پی آئی اے کے مالی معاملات سنگین ہونے پر ابھی تک ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق تنخواہیں کی عدم فراہمی کے باعث  پی آئی اے کے ملازمین مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کچھ ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔

کچھ روز قبل لاہور میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) کے ائیرپورٹ ہوٹل میں لاکھوں روپےکی مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا تھا

ذرائع کے مطابق لاکھوں روپے کی کرپشن سوئمنگ پول اور شادی ہال کے لیے بکنگ کی مد میں کی گئی تھی۔

قوانین کے مطابق بکنگ کے لیے فکس کرایہ اور کمیشن کی ایڈوانس وصولی لازم ہے لیکن کرایہ اور کمیشن دونوں کی مد میں رعایت دیئے جانے کی رپورٹ سامنے آئیں تھیں جبکہ سوئمنگ پول اور شادی ہال ملازمین کے نام پر 25 فیصد پر بھی بک کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں