سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ


کراچی :سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 66 ہزار 350 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ  دس گرام سونےکی قیمت میں دس ہزار642 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

رواں برس جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے وہی سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔

گزشتہ برس کی نسبت اس سال سونےکی فی تولہ قیمت میں 12 ہزارسےزائد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ بکہ دس گرام سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر عبور کر چکا ہے۔

صرافہ بازار میں دس گرام سونا 56 ہزار 842 پرفروخت ہورہا ہے جبکہ گزشتہ برس اس کی قیمت 46 ہزار 200 روپے تھی اورفی تولہ سونے کی قیمت 54 ہزارروپے تھی۔

اس ضمن میں سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ سونےکی قیمت میں اضافہ غیرضروری خریداری کی وجہ سے ہے۔

دو ہفتے قبل سونےکی قیمت  150 روپے کمی کے بعد 64 ہزار 200 روپےہوگئی تھے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 5،5042 ہوگئی تھی تاہم اس سے قبل  تین مرتبہ سونے کی قیمیتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 62 ہزار900 روپے سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کےبعد 53927 روپے تک پہنچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں