اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 309 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو 322 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 987 پر پہنچ گیا ہے۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایا کار غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال برقرار ہے اور رپورٹ فائل ہونے تک 38,865,240  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,792,108,513 پاکستانی روپے رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے کچھ دیر بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 38 ہزار 176 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے مثبت رحجان دیکھنے میں آیا جس کےبعد 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کے اضافہ ہوا تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ پھر مندی مں چلی گئی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 38 ہزار309 پوائنٹس پر بند ہوا اور ہنڈریڈ انڈکس میں 276 پوانٹس کی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں