کوئی ملک چین کو ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، چینی صدر

فوٹو: فائل


بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اپنے ایک پارٹی نظام سے کسی صورت منحرف نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت دے گا۔

کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے معاشی ترقی کے 40 سال مکمل ہونے  پر منقعد کی گئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین کی معاشی ترقی کے لیے کسی سے احکامات نہیں لیں گے، سوشل ازم ہمیشہ چین کی سرزمین پر قائم رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی بھی ملک سے کوئی خطرہ نہیں ہے ہمیں اپنی مرضی کے مطابق نہیں دھکیلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

چینی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل ازم کے لیے کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اہم ہے اسی کے باعث سوشلسٹ سسٹم نے کامیابی حاصل کی۔


متعلقہ خبریں