صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کےسربراہ طاہر بشیر چیمہ بھی نیب کے ریڈار پر

فوٹو: فائل


لاہور: صوبہ جنوبی پنجاب محاز کےسربراہ طاہر بشیر چیمہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے راڈار پر آگئے، نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق ایم این اے طاہر بشیر چیمہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب نے طاہر بشیر چیمہ اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق نیب ملتان کی جانب سے طاہر بشیر چیمہ سے متعلق مختلف اداروں کو خط لکھے گئے جن میں سابق ایم این اے  کی اہلیہ عاصمہ طاہر چیمہ، بیٹی فاطمہ اور حاجرہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

طاہر بشیر چیمہ کے بیٹے اللہ داد، مدثر اور امدادللہ سے متعلق بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

اس سے قبل نیب نے مریم اورنگزیب کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں پر انکوئری کا اعلان کیا تھا،  ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثوں اورپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) فنڈ میں خرد برد کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں