سینیٹ میں چائلڈ میرج کے خلاف بل پیش



اسلام آباد: سینیٹ میں  چائلڈ میرج کیخلاف بل پیش کیا گیا منظوری کے بعد جس کا اطلاق اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں پر ہوگا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں سینیٹ ارکان اور مختلف وزارتوں کے سربراہان شریک ہیں۔

چائلڈ میرج کے خلاف بل پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس حوالے سے ایک بل پاس ہو چکا ہے جب کہ بلوچستان، کے پی اور پنجاب میں قانون سازی ہو رہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر فرد ووٹ نہیں ڈال سکتا شادی کیسے کر سکتاہے، ہر بیس منٹ میں ایک خاتون دوران زچگی فوت ہو جاتی ہے۔

حکومت کے  وزیر برائے پارلیمانی معاملات علی محمد خان نے سینیٹ ارکان کو بتایا کہ بل میں کچھ  قانونی اور اسلامی سقم موجود ہیں، ان تمام پہلووں پر تفصیلی غور کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا قانون بنایا جائے جس میں زیادتی کے واقعات کم ہوں۔

ایوان کے دونوں جانب سے بحث سننے کے بعد ڈپٹی چئیرمین نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔


متعلقہ خبریں