منشیات استعمال کرنے والوں میں45 فیصد بچےہیں، شہریار آفریدی



اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں میں 45 فیصد بچے ہیں، بچوں کے اسکول بیگ میں کرسٹل آئس، منشیات و دیگر چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے بتایا کہ خودکش بمبار ایک سے لے کے سو دو سو بندوں کا شکار کرتے ہیں پر یہ منشیات فروش 75 فیصد بچیوں کو آئس کا شکار کیے ہوئے ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا اسلام آباد کے چھ سات کھڑپینچ ہیں جو شہر کو یرغمال کیے ہوئے ہیں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جاے گی ان کو عبرت کا نشان بنایا جاے گا۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم کے حکم پر پولیس اور متعلقہ ادارے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق پر دھیان دینا بہت اہم ہے، والدین کو آگاہی نہیں کہ بچے کس تباہی کے طوفان میں دھنسے ہوئے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو ہم پر مسلط کی جا چکی ہے اور ہم سب نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیرمملکت نے بتایا کہ چائلڈ پورنو گرافی پر بھی سخت ترین کارروائی کر رہے ہیں، سرگودھا میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں سے 64 ہزار ٹیپ برآمد کی گئیں، ہمیں بچوں کو موبائل یا دیگر اشیا دینے سے پہلے یہ بھی جاننا ہو گا کہ بسے اسے کیسے استعمال کر رہے ہیں، ان ڈیوائسز کے استعمال سے بچے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں