چیف جسٹس آف پاکستان کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات

فوٹو: ہم نیوز


استنبول: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے انقرہ کے شہر کونیا میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی، ملاقات میں چیف جسٹس نے پاکستانی اور ترک عوام کے درمیان محبت اور گہرے جذباتی لگاؤ کا تذکرہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیف جسٹس کو مولانا رومی کے شہر میں خوش آمدید کہا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گرمجوشی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں چیف جسٹس نے کونیا میں مولانا جلال الدین رومی کی برسی کے موقع پر منقعد کی گئی تقریبات میں شرکت کی۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے ترکی کی آئینی عدالت کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زوتو ارسلان سے انقرہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف جسٹس نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کے عدالتی نظام کےبارے میں تفصیل سے بتایا اور پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اپنے عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔


متعلقہ خبریں