تربیتی مشق، راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو کچھ دیر کیلئے معطل

اسلام آباد: پشاور موڑ سے ائرپورٹ تک میٹرو بس چلانے میں اہم پیشرفت

فائل:فوٹو


اسلام آباد: اسلام آباد میں سیکیورٹی کے حوالے سے تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا جس کے باعث کچھ دیر کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے وال میٹرو بس سروس معطل رہی۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال یا دہشت گرد حملے سے نمنٹے کے لیے ایک مشق کرائی گئی تاکہ اگر ایسی کسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے تو عملہ اور انتظامیہ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

ہم ڈیجیٹل کی جانب سے رابطہ کرنے پر شہری انتظامیہ کے ذرائع نے میٹرو سروس بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر افواہیں سرگرم ہوگئیں اور کئی صارفین کی جانب سے ٹویٹ کیے گئے کہ اسلام آباد کی میٹرو بس میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ہے اور اسی لیے بس سروس بند کی گئی ہے جبکہ اس کے دوبارہ بحال ہونے کا بھی کوئی وقت نہیں دیا گیا۔

ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام میٹرو اسٹیشنز پر پولیس تعینات کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس متحرک ہوگئی ہے تاہم اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ ایک تربیتی مشق تھی۔


متعلقہ خبریں