لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب شہری خوف وہراس کا شکار ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآگئے۔

ہم نیوز کے مطابق  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز لاہور سے 45 کلو میٹر دورشمال مشرق میں پاک بھارت سرحد تھا۔ تاحال کسی بھی قسم کےجانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

17 دسمبر 2018 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکزنے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق ایک وجہ زیر زمین پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہوتا ہے جب کہ دوسری وجہ آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں