سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا دس ڈالرمہنگا ہونے کے بعد 1250 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سےتاریخ کی بلندترین سطح 67 ہزار800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1239 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار 128 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو فی تولہ سونےکی قیمت میں 850 روپےاضافہ ہواجبکہ 10 گرام سونےکی قیمت میں729 روپےاضافہ دیکھا گیا۔

حالیہ اضافےکے بعد سونا پاکستانی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔

24 گھنٹے قبل سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 66 ہزار 350 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونےکی قیمت میں دس ہزار642 روپےکا اضافہ ہوا تھا۔

رواں برس جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا  وہی سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس نے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔

گزشتہ برس کی نسبت اس سال سونےکی فی تولہ قیمت میں 14 ہزارسےزائد اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے جبکہ دس گرام سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر عبور کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں