آرمی چیف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی سے ملاقات


راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے قومی دن کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے، آرمی چیف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات بھی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ قطرکے دوران ملک کے قومی دن کے موقع پر پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔

آرمی چیف نے قطری مسلح افواج کےچیف آف اسٹاف غنیم بن شاہین الغنیم سےبھی ملاقات کی اور قطری فوج کی پیشہ وارانہ پریڈ انہیں پر انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے بھی ملاقات کی، امیر قطر نے خطے بشمول افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امیر قطر کی جانب سے پاکستان کی افغاستان میں امن کی کوشش کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ الثانی، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم قطر نے اس موقع پر سکیورٹی امور سمیت مختلف امور پر دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قطری وزیر اعظم کو دو طرفہ امور پر ہر طرح کا تعاون کرنے کا یقین دلایا۔

 

 


متعلقہ خبریں