ذوالفقار بخاری کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات کا جائزہ

اسلام آباد ائیر پورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے آج وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

ذوالفقار بخاری نے ایئرپورٹ پر او پی ایف کائونٹرز کا بھی معاعنہ کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان میں داخلے اور اخراج کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا۔

معاون خصوصی نے امیگریشن کائونٹرز پر قطاروں کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ او پی ایف کائونٹرز کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سھولت کے لیے جدید بنایا جارہا ہے۔

ذوالفقار بخاری کی طرف سے مینیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف ڈاکٹر عامر شیخ کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں