2018 میں لوگ گوگل پر ’انصاف‘ ڈھونڈتے رہے

فائل فوٹو


دنیا کی مشہور ترین ڈکشنری میریم ویبسٹر کے مطابق سال 2018 میں لوگوں نے سب سے زیادہ لفظ ’جسٹس‘ انصاف کو سرچ کیا۔

امریکہ کی سب سے قابل بھروسہ ڈکشنری کی ترجمان نے بتایا ہے کہ 2017 کی نسبت 2018 میں جسٹس سرچ کرنے والوں کی تعداد 74 فیصد زیادہ رہی۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’جسٹس‘ کی تلاش میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ 2016 کے الیکشن میں روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات روک دینی چاہیں۔

امریکی صدر کے ٹویٹ کے بعد گوگل پر’انصاف کی رکاوٹوں‘ کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا تھا۔ کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ جب عام الفاظ کو مخصوص پیرائے میں استعمال کیا جاتا ہے تو لوگ اس کا مطلب جاننے کیلیے ڈکشنری دیکھتے ہیں تاکہ اس لفظ کی تعریف اور تفصیل دیکھ سکیں۔

جوائنڈ ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق 2018 میں ’مس انفارمیشن‘ اور آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق’ ٹاکسک‘ لفظ کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں