آواران میں ماڈل ویلج کی تعمیر مکمل، گھر متاثرین کے حوالے، ترجمان پاک فوج

فوٹو: ہم نیوز


راولپنڈی: پاک فوج نے ضلع آواران مشکائی میں ماڈل ویلج کی تعمیر مکمل کرلی ہے، تعمیر شدہ گھر اور دکانیں زلزلہ متاثرین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ماڈل ویلج میں تمام بنیادی سہولیات زندگی فراہم کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ماڈل ویلج میں شمسی توانائی سے چلنے والی بجلی فراہم کی گئی ہے، علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو مقامی آبادی نے سراہا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں 28 ستمبر 2013 میں آنے زلزلے میں  616 افراد ہلاک جبکہ 700 کے قریب زخمی ہوگئے، زلزلے سے کئی دیہات متاثر ہوئے تھے جب کہ ہزاروں گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے تھے۔

آواران سے چند کلومیٹر دور ترتیج نامی پورا گاؤں اس قدرتی آفت کی نذر ہوگیا تھا، زلزلے کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آواران کا دورہ کیا تھا اور ضلع کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں