وزارت خارجہ نے سفرا کانفرنس طلب کر لی

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کانفرنس سے خطاب کریں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی سطح پر اپنی پالیسیاں اجاگر کرنے کے سفرا کی کانفرنس طلب کر لی۔ کانفرنس 27 اور 28 دسمبر کو وزارت خارجہ میں ہوگی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کی گئی کانفرنس میں دنیا کے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیر اور ہائی کمشنرز شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سفرا کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سفیروں کو خارجہ پالیسی اور حکومتی ترجیحات پر گائیڈ لائنز دیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ممالک کیساتھ معاشی و تجارتی تعلقات میں بہتری کانفرنس کا مرکزی نکتہ ہے۔ کانفرنس میں تجارت اور براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کے موضوع کو ترجیح بنایا جائے گا۔

کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی عالمی سطح پر منوانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں