قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی سربراہی حکومت کو دینے پر اتفاق

اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی سربراہی حکومت کو دی جائے گی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا تنویر نے بتایا ہے کہ ہمارے حساب سے اپوزیشن کے حصے میں 19 کمیٹیاں آتی ہیں جب کہ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن کے حصے میں 17 کمیٹیاں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں 2 کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق موشن آئے گی اور باقی کمیٹیوں کے معاملات اگلے سیشن میں دیکھے جائیں گے۔

اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں بلائے گئے اجلاس میں حکومت کی طرف سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فروغ نسیم شریک ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق، رانا تنویر اور شیزہ فاطمہ خواجہ شریک ہوئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں  خورشید شاہ، شازیہ مری اور نوید قمر بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں