عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب بر آمدگی کیس کی سماعت 9جنوری تک ملتوی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: معروف ٹی وی اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب بر آمدگی کیس کی سماعت آج راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ہوئی۔

وکلاء کی غیرحاضری کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کہ 9 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ضمانت کے بعد وکلاء اس کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔

2011 میں فنکارہ جب اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی جارہی تھیں تو ان کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی 2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی۔

اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو نوٹس پر ائیرپورٹ پولیس نے کسٹمز آفیسر کی مدعیت میں  اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں