امن فاؤنڈیشن کا سندھ حکومت کےساتھ شراکت داری کا فیصلہ

فوٹو: فائل


کراچی: معروف سماجی ادارے امن فاونڈیشن نے ایمبولنس سروس جاری رکھنے کے لیے حکومت سندھ کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی ہے۔  اس سلسلے میں حکومت سندھ ، پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان دو معاہدے کر لیے گئے ہیں۔

گزشتہ دس سال سے کراچی میں جدید ترین ایمبولینس سروس سمیت پیشہ ورانہ تعلیم اور کئی سماجی خدمات فراہم کرنے والی امن فاؤنڈیشن نے کراچی میں ایمبولینس سروس بحال رکھنے کے لیے حکومت سندھ کےساتھ شراکت داری کر لی ہے۔

حکومت سندھ کراچی میں امن فاونڈیشن کی ایمبولینسزکوپیشنٹ ایڈ فاونڈیشن کے توسط سے فنڈز فراہم کرے گی۔

ترجمان امن فاونڈیشن کا کہناہے کہ وہ صرف ہیلتھ کیئر کے شعبے میں اب تک 50 ملین روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں اور سماجی خدمات کے بارے میں کامیاب پائلٹ منصوبے چلا کر دیگر سماجی اداروں کے سپرد کر چکے ہیں۔

سندھ حکومت پیشنٹ ایڈ فاونڈیشن اور امن فاونڈیشن کے درمیان ہونے والے دو معاہدوں کے مطابق کراچی میں 60 ایمبولینسز کو چلانے کے اخراجات اور دوہزار انیس تک ایمبولنسز کی تعداد 200 تک پہچانے کے لئے فنڈز فراہم کرے گی اور سروس کا نام تبدیل کر کے سندھ ایمرجنسی میڈیکل سروس رکھ دیا جائے گا۔

امن فاؤنڈیشن

واضح رہے کہ امن فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو شہر قائد میں عوام کو طبی اور تربیتی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

عوام کی خدمت کے جذبے سرشار امن فاؤنڈیشن 2007 میں امن گھر کا قیام عمل میں لایا اور مستحق افراد کو کھانا تقسیم کرنے کا کام شروع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں