افغانستان میں امن پاکستان کے لیے اہم ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

یہ بات انہوں نے افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں امن کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان اہم امور پر تبدالہ خیال بھی کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کے پاکستان افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات کے دوران زلمی خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کے بارے میں پاکستانی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں