سندھ: سی این جی بندش کا دورانیہ 24 سے بڑھاکر 36 گھنٹے کردیا گیا

۔—فائل فوٹو۔


کراچی: سردی کے موسم میں کراچی کےشہریوں کے لیے سی این جی کی فراہمی امتحان بن کر رہ گئی، سی این جی پمپ صبح آٹھ بجے کھلنے کے بجائے اب شام آٹھ بجے سے 12 گھنٹے کے لیےکھلیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق چھ روز تک سی این جی سے محروم رہنے والے شہریوں کی پریشانی میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے کھلنے والے سی این جی اسٹیشن رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لیے کھلیں گے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا۔

چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن شبیر سلیمان جی کے مطابق سی این جی سیکٹر صرف دو فیصد گیس استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرپیٹرولیم کی یقین دہانی کے باوجودسی این جی کی بندش قابل افسوس ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایس ایس جی سی نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی، صورت حال نے چند روز میں بحران کی شکل اختیار کرلی تھی۔

بعدازاں وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کراچی پہنچے جہاں متعلقہ حکام سے بات چیت کے بعد سی این اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی۔


متعلقہ خبریں